کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ائیر کراچی اور ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدر حنیف گوہر نے کہا ہے کہ ائیرکراچی کا ڈومیسٹک آپریشن 23 مارچ 2026 سے شروع کردیا جائے گاپیر کو کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر غیر رسمی بات چیت کے دوران انہوں نےبتایا کہ تربیلا کے مقام پر سونے کے 636ارب ڈالر مالیت کے ذخائر دستیاب ہوئے ہیں، آرمی چیف کو سونے کے ذخائر پر بریفنگ دی گئی جس پر فوری طور پر مثبت جواب دیا گیا انہوں نے بتایا کہ تربیلا کے سونے کے ذخائر ملکی قرضہ اتار دیں گے جسکے بارے میں ایس آئی ایف سی اور گورنر اسٹیٹ بینک کو آگاہ کرچکے ہیں انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیا اور کینیڈا کی ڈرلنگ کمپنیوں سے ذخائر کی کھوج کیلئے رابطہ کرلیا گیا ہے، وزیراعظم کی ہدایت ملتے ہی تربیلا کی مٹی سے سونے ذخائر کی تلاش کا عمل شروع کردیں گے حنیف گوہر نے بتایا کہ ائیرکراچی کا ڈومیسٹک آپریشن 23 مارچ 2026 سے شروع کردیا جائے گا۔ ائیر کراچی کیلئے کم از کم تین اور ذیادہ سے ذیادہ پانچ ائیربس جہاز دستیاب ہوں گے ائیر کراچی کا ایک سال کا ڈومیسٹک آپریشن جاری رہنے کے بعد بین الاقوامی آپریشن شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کی ترقی کے بغیر ملک کا بجٹ خسارہ دور نہیں ہوسکتا ہے کراچی میں سسٹم اب اگرچہ فرنٹ فٹ پر نہیں لیکن بیک فٹ پر کام ہورہا ہے۔