• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور کینیڈا کا معدنیات شعبے میں شراکت گہری کرنے کا عزم

اسلام آباد( نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک سے وزارت پیٹرولیم میں پاکستان میں تعینات ہونے والے کینیڈا کے نئے ہائی کمشنر طارق علی خان نے ملاقات کی ہے۔وفاقی وزیر نے ہائی کمشنر کو پاکستان میں خوش آمدید کہا اور یقین دلایا کہ حکومت دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو متعدد شعبوں میں مزید مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ملاقات کے دوران ہائی کمشنر طارق علی خان نے بتایا کہ اُن کی حکومت تجارتی تنوع (Trade Diversification) پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا“ہم ایشیا کو ایک ایسی ابھرتی ہوئی منڈی کے طور پر دیکھتے ہیں جہاں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
اہم خبریں سے مزید