• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنوعی ذہانت کے بڑھتے استعمال سے ویڈیو گیم تخلیق کار پریشان

پیرس (اے ایف پی)مصنوعی ذہانت کے بڑھتے استعمال سے ویڈیو گیم تخلیق کار پریشان، جدید جنریٹیو اے آئی ماڈلز حقیقت پسندانہ کردار اور ورچوئل دنیا خودتخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ 20فیصد گیمز کا AI استعمال کا اعتراف ، ملازمتوں کے انضمام اور پیداوار میں 40فیصد تک اضافہ ممکن ۔ جو کام پہلے دو ہفتے اور ایک ہزار ڈالر میں ہوتا تھا، اب صرف ایک منٹ اور دو ڈالر میں مکمل ہو جاتا ہے۔ جدید جنریٹیو مصنوعی ذہانت کے ماڈلز مستقبل میں سستے اور بہتر ویڈیو گیمز بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں، مگر یہ ٹیکنالوجی فنکاروں اور ڈویلپرز کے لیے تشویش کا باعث بن گئی ہے۔ کنگز کالج لندن کے گیم ڈیزائنر مائیک کک کے مطابق، جنریٹیو اے آئی کا استعمال گیم انڈسٹری میں اندازے سے زیادہ ہے لیکن یہ عموماً چھوٹے کاموں جیسے ڈبنگ، تصویری خاکوں یا کوڈنگ میں مدد تک محدود ہے۔
اہم خبریں سے مزید