• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروٹوکول میں گڑ بڑ، ائیرپورٹ پر تین ملازموں کا تبادلہ

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ضرب المثل "نَہ ہوگا بانس، نَہ بَجے گی بانْسُری" کے عین مطابق کراچی ایئرپورٹ امیگریشن کے3ملازموں کا ڈائریکٹر آفس تبادلہ کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق یہ ملازم کراچی کے ایئرپورٹ کی شفٹوں میں پروٹوکول ڈیوٹی کرتے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے ایک اعلی افسر کے مہمان کے پروٹوکول کی فراہمی میں گڑبڑ ہوئی۔ اس سلسلے میں پروٹوکول افسر کی کوتاہی پائی گئی جس پر کافی لے دے ہوئی۔ اس دوران ایئرپورٹ امیگریشن میں ڈیوٹی کرنے والے تین ملازم انسپکٹر ارسلان اکبر قاضی، ہیڈ کانسٹیبل دراج زیدی اور کانسٹیبل عثمان ڈائریکٹر آفس کلوز کر دیا گیا۔ ان کو کراچی ایئرپورٹ امیگریشن سے ہٹانے کا حکمنامہ ڈائریکٹر منتظر مہدی نے جاری کیا۔ ذرائع کے مطابق اس کے بعد سے ڈائریکٹر ایف آئی اے کے احکامات پر کراچی ایئرپورٹ پر پروٹوکول بند کردیا گیا ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر آفس ذرائع کے مطابق ان تین ملازموں کا تبادلہ کوئی تادیبی کاروائی نہیں بلکہ معمول کی کاروائی کا حصہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید