اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) متروکہ وقف املاک بورڈ اور وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیرِ انتظام سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک دیو جی کے 556ویں جنم دن (پرکاش گرپورب) کی تقریبات گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں اکھنڈ پاٹھ صاحب کی رسومات سے باقاعدہ طور پر شروع ہو گئیں۔چیئرمین متروکہ وقف املاک ڈاکٹر ساجد محمود چوہان نے گوردوارہ جنم استھان کا دورہ کرکے سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا ، سکھ یاتری 4 نومبر کو واہگہ بارڈر سے پاکستان آئیں گے، مرکزی تقریب 5 نومبر گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی امریکہ ،کینڈا ، آسٹریلیا و دیگر مغربی ممالک اور اندرون ملک سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد کی شرکت ۔ مرکزی تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔