• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسماعیل ہنیہ موبائل فون سگنل سے میزائل کا نشانہ بنے، ایران کا انکشاف

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران نے انکشاف کیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ موبائل فون سگنل سے میزائل کا نشانہ بنےتھے، ترجمان پاسدارانِ انقلاب کے مطابق حماس رہنما کے قتل میں اندرونی تخریب کاری شامل نہیں تھی، میزائل نے کھڑکی کے ذریعے ہنیہ کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ فون پر بات کر رہے تھے۔ ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان علی محمد نائینی نے انکشاف کیا ہے کہ سابق حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کو ایک ایسے میزائل سے نشانہ بنایا گیا جو ان کے موبائل فون کے سگنل سے ٹریک کیا گیا تھا۔ انہوں نے امریکی اخبار کی اس رپورٹ کی تردید کی جس میں کہا گیا تھا کہ ہنیہ کو ایک خفیہ بم دھماکے میں ہلاک کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید