پشاور (نیوز ایجنسیز)پاکستان کی فورسز نے خیبر پختونخو اکے اضلاع شمالی وزیرستان اور ٹانک میں کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے دراندازی ناکام بنادی اور 3خوارج ہلاک کردیئے جن میں افغان بارڈر پوسٹ کا اہلکار بھی شامل ہے ۔ دہشت گرد شمالی وزیرستان کے علاقے عیشام کے بالمقابل پاک افغان سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کررہے تھے۔