کراچی (نیوز ڈیسک) تانبے کی عالمی قلت، جاپان کا ریکو ڈک منصوبے میں شمولیت کا فیصلہ، جاپانی بینک 2026 کے اوائل تک قرض منظوری دیگا، کوماتسو جدید کان کنی مشینری اور ماہرین فراہم کریگی۔ جاپان کی شمولیت پاکستان کے معدنی شعبے کیلئے اہم پیشرفت، معاشی و تکنیکی تعاون کے نئے دروازے کھلنے کی امید، جاپان نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ریکو ڈک کے تانبے اور سونے کے عظیم ذخائر میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کر لیا ہے، جو دنیا کے سب سے بڑے غیر استعمال شدہ معدنی منصوبوں میں شمار ہوتا ہے۔