• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبر کرائم ایجنسی، گرفتار 6 افسران کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے گرفتار ملزم کو سہولتوں کے بدلے 10 کروڑ روپے رشوت لینے کے مقدمے میں گرفتار سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے افسران کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا ہے ، ایف آئی اے لاہور نے پیر کو این سی سی آئی اے لاہور کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری ،زوار احمد، مجتبی ظفر، شعیب ریاض، یاسر رمضان اور علی رضا کو 6 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا اور مزید ریمانڈ کی استدعا کی تو عدالت نے ملزمان کو تین دن کے مزید جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ملزموں سے ریکوری کے ساتھ ساتھ خفیہ اثاثوں بارے بھی معلومات حاصل کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید