• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس دہندگان کے ’غیر فعال‘ ہونے کی خبریں گمراہ کن ہیں، ایف بی آر

اسلام آباد (مہتاب حیدر) ایف بی آر نے پیر کو وضاحت کی کہ کچھ میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑی تعداد میں ٹیکس دہندگان کو ‘غیر فعال’ قرار دینے کے حوالے سے گمراہ کن رپورٹ گردش کر رہی ہے۔ ایف بی آر واضح کرتا ہے کہ مقررہ وقت کے اندر توسیعی درخواست جمع کروانے والا کوئی بھی ٹیکس دہندہ فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست سے حذف نہیں کیا گیا ہے۔ سال 2025کے لیے فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست ٹیکس سال 2024کے لیے جمع کرائی گئی ریٹرنز کی بنیاد پر تیار کی جائے گی، ساتھ ہی 15نومبر 2025تک ٹیکس سال 2025کے تمام نئے فائلرز کو بھی شامل کیا جائے گا۔ ایسے ٹیکس دہندگان جنہوں نے نظام کے ذریعے مناسب طریقے سے توسیعی درخواست جمع کروائی ہے
اہم خبریں سے مزید