• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکتوبر میں مہنگائی وزارت خزانہ کے تخمینے سے زیادہ، 6.24 فیصد پر پہنچ گئی

اسلام آباد (کامرس رپور ٹر) ملک میں اکتوبر میں مہنگائی میں اضافہ وزارت خزانہ کے تخمینے سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ، ماہ ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں مہنگائی کی شرح میں 1.83فیصد اضافہ ہوا اور مہنگائی بڑھ کر 6.24فیصد ہوگئی ، وزارت خزانہ کا اکتوبر میں مہنگائی بڑھنے کا تخمینہ 5سے 6فیصد کےد رمیان تھا، رواں مالی سال کے چار ماہ جولائی تا اکتوبر میں مہنگائی کی اوسط شرح 4.73فیصد رہی ، ماہ ستمبر میں مہنگائی کی شرح 5.6فیصدتھی۔
اہم خبریں سے مزید