• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انیل امبانی کیخلاف بڑی کارروائی، 9,745 کروڑ کی جائیدادیں ضبط

کراچی (نیوز ڈیسک) انیل امبانی کیخلاف بڑی کارروائی، 9,745کروڑ کی جائیدادیں ضبط، ممبئی کے پوش علاقے کا خاندانی بنگلہ، دہلی میں ریلیانس سینٹر اور آٹھ شہروں کی دیگر جائیدادیں شامل،ریلیانس ہوم و کمرشل فنانس کے ذریعے عوامی فنڈز میں مبینہ خوردبرد ومنی لانڈرنگ پر کارروائی کی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے انیل امبانی کی سربراہی میں قائم ریلیانس گروپ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 3,084 کروڑ روپے (9,745کروڑ پاکستانی)مالیت کے اثاثے ضبط کر لیے ہیں۔ ان میں ممبئی کے پوش علاقے پالی ہل کا خاندانی بنگلہ، دہلی میں ریلیانس سینٹر اور آٹھ شہروں کی دیگر جائیدادیں شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید