• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کے اسکواڈ پر حملہ‘ 5 پولیس اہلکار زخمی

میران شاہ( نمائندہ جنگ )ڈی پی او شمالی وزیرستان وقار خان کی گاڑی پر مسلح افراد کا حملہ، جسکے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔ ڈی پی او شمالی وزیرستان وقار خان اپنے سکواڈ کے ہمراہ میران شاہ سے بنوں جارہے تھے اسی اثناء بنوں ،میران شاہ روڈ پر ممش خیل کے علاقے میں مسلح افراد نے گھات لگا کر سکواڈ کی گاڑیوں پر حملہ کیا حملے میں خودکار ہتھیار کا استعمال کیا گیا ، حملے میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں رسول محمد ، سید محمد،ہاشم خان ،مغفر اللہ اورشیر محمد شامل ہیں جن کو بنوں اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی ۔
اہم خبریں سے مزید