کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس کی جانب سےمبینہ طور پر ٹرایفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 2790 الیکٹرانک چالان جاری کردیئے، ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک ہفتے کے دوران جاری کئے جانے والے ای چالان کی تعداد29ہزار942 سے تجاوزکرگئی۔ٹریفک پولیس کے مطابق ہفتے کی شب 12 بجے سے اتوارکی شب 12 بجے تک سب سے زیادہ 1607 چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پرجاری کئے گئے،ہیلمٹ نہ پہننے پر 743، اووراسپیڈنگ پر 59 چالان جاری کئے گئےسرخ بتی کا اشارہ توڑنے پر150، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر 73چالان،کالے شیشوں پر 59، نو پارکنک پر 13،اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 3 چالان کئے گئےمسافروں کو چھت پر بٹھانے پر 21، رانگ وے پر 33، بے جا لوڈ اور اوور لوڈنگ پر 15 چالان جاری کئے گئے، ترجمان کے مطابق ٹیکس کی عدم ادائیگی اورفینسی نمبر پلیٹس پر ایک بھی ای چالان جاری نہیں کیا جا سکا۔