کراچی (ذیشان صدیقی/اختر علی اختر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 39روزہ ”ورلڈ کلچر فیسٹیول“ کے چوتھے روز ورکشاپ، مباحثے، فلم اسکریننگ، مصوری اور تھیٹر کا انعقاد کیاگیا ، فیسٹیول میں ”Art as A Bridge“ کے عنوان سے ثقافتی فروغ کے لئے بصری فنون پر بحث و مباحثہ نشست کا اہتمام کیاگیا جس میں غزہ میں جاری نسل کشی پر گفتگو کرتے ہوئے بین الاقوامی فنکار آبدیدہ ہوگئے، بحث و مباحثہ میں ارجنٹینا کے فنکار ایڈریان بوجکو کی جانب سے فلسطین کی آزادی کے لئے نعرے گونج اٹھے، کوموروس کے مصور یاز نے غزہ میں جاری نسل کشی پر گفتگو میں کہاکہ جب نسل کشی دیکھتا ہوں تو مجھے بہت افسوس ہوتا ہے کہ اگر ہم وہاں ہوتے تو ہمارے دلوں پر کیا گزرتی، قیمتی جانوں کے ضیاع پر مجھے رونا آتا ہے۔