کراچی (رپورٹ: اخترعلی اختر )ورلڈ کلچر فیسٹیول، فلم،تھیٹر اور رقص توجہ کا مرکز بنے رہے،عر اق کی جانب سے تھیٹر پلے ”A Moment “ پیش کیا گیا،جسےبے حد پسند کیا گیا، کونگو اسٹریٹ ڈانسرز کا انوکھا ڈانس ،رقاصہ نگہت چوہدری نے بھی ورکشاپ میں حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے ”ورلڈ کلچر فیسٹیول“ کے چوتھے روز ورکشاپ، مباحثے، فلم اسکریننگ، مصوری اور تھیٹر کا انعقاد کیاگیا ، فیسٹیول میں ”Art as A Bridge“ کے عنوان سے ثقافتی فروغ کے لئے بصری فنون پر بحث و مباحثہ پر نشست کا اہتمام کیاگیا عراق کی جانب سے تھیٹر پلے ”A Moment “ پیش کیا گیا،جسے بے حد پسند کیا گیا۔ ورلڈ کلچر فیسٹیول کا آغاز تھیٹر ورکشاپ سے کیاگیا، Crik Bizart میں فرانس کے فنکاروں نے آرٹس کونسل کے طلباءسمیت ورکشاپ میں شریک لوگوں کو اداکاری کے گُر سکھائے ۔ فلم اسکریننگ میں ”ورثہ اور یادداشت“ پر دو مختصر فلمیں دکھائی گئیں جن میں مریم بہرولومی کی ایرانی فیچر فلم ”ارجنٹ کٹ آف“اور ناروے کی (Katarina Sjåfjell) Return to the Sky شامل تھیں۔ اسٹوڈیوIIمیں ڈانس ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا جس میں کونگو اسٹریٹ ڈانسرز نے انوکھے انداز میں ڈانس کرنے کا طریقہ بتایا۔ ورکشاپ میں ناروے کی تھیٹر آرٹسٹ Karen Houge ، معروف رقاصہ نگہت چوہدری سمیت معروف رقاص مانی چاونے بھی شرکت کی ، کانگو کے اسٹریٹ ڈانسرز کا جوش دیکھ کر آرٹس کونسل کے طلباءسمیت وہاں موجود لوگوں نے بھرپور انداز میں ڈانس پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔