• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم پاکستان کا ثقافتی ورثہ دکھا رہے ہیں، وزیر ثقافت و سیاحت

کراچی (ذیشان صدیقی/اختر علی اختر) صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے کہاہے کہ ہم پاکستان کا ثقافتی ورثہ دکھا رہے ہیں، ہمارے لوگ پوری دنیا کا اور مہمان ہمارا کلچر دیکھ رہے ہیں۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے ورلڈ کلچر فیسٹیول کے چوتھے روز ”The Earth Song“ کے نام سے نمائش کا انعقاد کیفے دی آرٹ میں کیاگیا جس کا افتتاح صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ نے کیا۔ اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، سندھ پارلیمانی سیکریٹری صحت قاسم سومرو اور سوئیڈن کی مصورہ ڈومینیکا فارسٹ بھی ان کے ہمراہ تھیں، نمائش میں معروف مصور شاہد رسام اور فرخ تنویر شہاب سمیت معروف فنکاروں نے شرکت کی۔ وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے خطاب میں مزید کہاکہ یہ دوسرا ورلڈ کلچر فیسٹیول ہے جومیڈیا کے ذریعے پوری دنیا میں دکھایا جارہا ہے، کئی ممالک میں جہاں جنگ ہورہی تھی اب وہاں رنگوں کی فضا ہے، ہم نے ثقافت کے ذریعے دنیا کو بتایا کہ پاکستان پرامن ملک ہے۔
اہم خبریں سے مزید