• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچر فیسٹیول کا پانچواں روز: آج رات پاکستانی تھیٹر پلے ’فلرٹس‘ پیش کیا جائے گا

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

کراچی آرٹس کونسل میں 35 روزہ عالمی ثقافتی میلے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ورلڈ کلچر فیسٹیول کا پانچواں روز ہے۔

جیو اور جنگ گروپ کے اشتراک کے ساتھ منعقد کیے گئے ورلڈ کلچر فیسٹیول میں آج ایک تھیٹر، ایک اوپیرا اور ایک مفت فلم اسکرین لگائی جائے گی۔

شام 4 بجے Nordic Eorope Spotlight کی جانب سے ایک مفت اسکریننگ لگائی جائے گی۔ شام 7 بجے یورپی گلوکارہ اوپیرا پیش کریں گی۔

ورلڈ کلچر فیسٹیول کے آج پانچویں روز رات 8 بجے پاکستانی تھیٹر پلے ’فلرٹس‘ پیش کیا جائے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید