• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18ویں آئینی ترمیم سے وفاق کمزور ہوا تھا، ضیاء عباس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ27ویں ترامیم میں صوبائی حکومتوں کی کار کردگی کے حوالے سے شق شامل کی جائے،18ویں آئینی ترمیم سے وفاق کم زور ہوا تھا، بہت سے ا ختیارات صوبوں کو منتقل کئے گئے مگر اس پر صوبوں نے عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے کئی اہم قومی معاملات پر وفاقی حکومت کو فیصلہ لیتے ہوئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،27ویں آئینی ترمیم میں وفاق ان ایشوز پر توجہ دے، نئی ترمیم میں ان چیزوں کو سامنے رکھا جائے تاکہ مستقبل کی وفاقی حکومتوں کو اس قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔

ملک بھر سے سے مزید