• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی ایس آئی آر، ڈائریکٹر جنرل کی سطح کے افسران کے تبادلے و تقرریاں

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) نے ادارے کے مؤثر انتظامی امور کے پیش نظرڈائریکٹر جنرل سطح تک کے افسران کے تبادلے و تقرریاں کی ہیں ، ڈائریکٹر جنرل پی سی ایس آئی آر لیبز کمپلیکس کراچی ڈاکٹر حافظ رب نواز کو ہٹا کر ڈائریکٹر (پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ) ڈاکٹر رضیہ سلطانہ کو ڈائریکٹر جنرل پی سی ایس آئی آر لیبز کمپلیکس کراچی لگا دیا گیا ہے، ڈاکٹر حافظ رب نوازکو ڈائریکٹر لیدر ریسرچ سینٹر (ایل آر سی) کراچی بھیج دیا گیا،چیف سائنٹفک آفیسرڈاکٹر سروت اسماعیل کو ڈائریکٹر جنرل پی سی ایس آئی آر لیبز کمپلیکس پشاور جبکہ ان کے پیش رو جہانگیر شاہ کو ہٹا کر ڈائریکٹر (پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ) پشاور تعینات کیا گیا ہے، ڈاکٹر صوفیہ خلیق علوی کو ڈائریکٹر فیول ریسرچ سینٹر (ایف آر سی) کراچی جبکہ ڈاکٹر گلِ رعنا کو ڈائریکٹر سائنٹیفک انفارمیشن سینٹر (ایس آئی سی) کراچی تعینات کیا گیا ہے، چیئرمین پی سی ایس آئی آر ڈاکٹر سید حسین عابدی کی منظوری کے بعد سیکرٹری کونسل کے دستخطوں سے ان تبادلوں و تقرریوں کے باقاعدہ احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید