• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جانے والے 21 افراد کو تحویل میں لے لیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) نےملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے 21 شہریوں کو غیر قانونی طورپر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر کی ٹیم نے مبینہ طورپ ر سمندر کے راستے ایران جانے والے 21 افراد کو تحویل میں لے لیا ،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق پنجاب اور کے پی کے مختلف اضلاع سے ہےگرفتار ملزمان میں 6 کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے،2 کا تعلق منڈی بہاءالدین، 2 کا تعلق حافظ آباد، 2 کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہےگرفتار ملزمان میں 3 کا تعلق نوشہرہ جبکہ دیگر 6 کا تعلق ٹوبہ ٹیکسنگ، سیالکوٹ، باجوڑ، چکوال، گجرات اور شیخوپورہ کے مختلف علاقوں سے ہے

ملک بھر سے سے مزید