کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا ۔مقتول عبداللہ پہنور دوست کیساتھ موٹر سائیکل پر گھر جب ملزمان نے اسے نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق کے مطابق مقتول کے دوست آصف کی ملزمان سے دشمنی چل رہی تھی، فائرنگ میں زد میں عبداللہ آگیا۔ تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹاؤن تھانہ کی حدودیونیورسٹی روڈ پی ایس او پمپ کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب فائرنگ کے واقعے میں 20سالہ عبداللہ پنہور ولد محبت علی جاں بحق ہوگیا،فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر مقتل کی میت کو اسپتال منتقل کیا ، پولیس کے مطابق مقتول عبداللہ پہنور اپنے دوست آصف علی کے ہمراہ ہوٹل سے چائے پی کر واپس اپنے گھر مخدوم بلاول گوٹھ جا رہے تھے کہ جیسے ہی وہ کراچی یونیورسٹی روڈ PSO پمپ کے قریب پہنچے تو سجاد خاصخیلی جو اپنے ایک ساتھی کے ساتھ موٹرسائیکل پر تھا اس نے چلتی موٹرسائیکل سے آصف علی پر فائرنگ کردی، گولی آصف کی بجائے موٹر سائیکل چلانے والے عبداللہ پہنور کو لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ، آصف علی اور سجاد خاصخیلی مخدوم بلاول گوٹھ کے رہائشی ہیں دونوں کے درمیان دشمنی چل رہی تھی- سجاد دو مقدمات میں مفرور بھی ہے ، واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ، پولیس انکے تلاش میں چھاپے مار رہی ہے ، مقتول کی لاش پولیس کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔