• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، 1 کروڑ سے زائد مالیت کی چاندی ضبط

اسلام آباد، کراچی (اے پی پی، نیوز ڈیسک) کلکٹوریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) ملتان نے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے بواتہ کے قریب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک کروڑ 34لاکھ روپے مالیت کی تقریبا 30 کلوگرام چاندی ضبط کر لی۔ ادھر کسٹم انفورسمنٹ کراچی نے سمندری راستے سے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کا ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ایف بی آر کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق مصدقہ اطلاع پر مقامی حکام کے تعاون سے اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن (اے ایس او) نے ایک مسافر بس کی تلاشی کے دوران کسٹم اہلکاروں نے تقریبا 30 کلوگرام وزنی چاندی کے بسکٹ برآمد کیے۔ کسی مسافر نے اسکی ملکیت کا دعوی نہیں کیا ۔مزید تفتیش جاری ہے۔ علاوہ ازیں کسٹم انفورسمنٹ کراچی نے سمندری راستے سے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کا ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ملک بھر سے سے مزید