• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں، مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24گھنٹوں کے دوران مزید 3283الیکٹرانک چالان جاری کر دیئے گزشتہ6روزکے دوران جاری کیے جانے والے ای چالان کی تعداد26ہزار155سے تجاوز کر گئی۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کراچی نے جدید وخود کارفیس لیس ای ٹکٹکں نظام کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24گھنٹوں میں مزید 3283الیکٹرانک چالان جاری کر دیئے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق جمعے کی شب 12بجے سے ہفتے کی شب 12بجے تک سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 1992ای چالان ،بغیرہیلمنٹ موٹر سائیکل چلانے پر 761، ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر 119، موبائل فون کے استعمال پر 87، اوور اسپیڈنگ پر 104ای چالان کیے گئے ، ٹریفک پولیس کے مطابق کالے شیشوں پر 71ای چالان ، نوپارکنگ پر 26، رانگ وے پر 14ای چالان ،اوور لوڈنگ پر 2 اوربیجا لوڈ پر 10ای چالان جاری کیے گئے ہیں، مسافروں کو بسوں کی چھت ہر بیٹھانے پر 58، اسٹاپ لائن کیخلاف ورزی پر28اور ون وے اسٹریٹ پر رانگ پر 2ای چالان جاری کیے گئے ٹیکس کی عدم ادائیگی اور فینسی نمبر پلیٹس پر ایک بھی ای چالان جاری نہیں ہوا۔
ملک بھر سے سے مزید