• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے صوبوں کی تشکیل مشاورت سے کی جائے، کراچی صوبہ تحریک

کراچی(جنگ نیوز)کراچی صوبہ تحریک نے مطالبہ کیا ہے کہ نئے صوبوں کی تشکیل مشاورت سے کی جائے، چھوٹے صوبہ تحریک کےرہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم میں ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے ٓحوالے سے چھوٹے صوبے اتحاد کومشاورت میں شامل کیا جائے،تحریک سوچ کراچی اور کراچی صوبہ تحریک کے صدرعادل کراچی والاسےٹیلیفون پرگفتگومیں تحریک صوبہ ہزارہ کےچیئرمین سردارگوہرزمان، تحریک صوبہ پوٹھوہارکے سربراہ راجہ اعجاز،سرائیکی صوبہ تحریک کےرہنماعنایت اللہ مشرقی، سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کےراناسرفرازنون نے کہا کہ چھوٹے صوبے ملک کی اہم ضرورت ہیں،جن کا قیام ملکی ترقی کی نئی راہیں کھول دےگا،عادل کراچی والاکاکہنا تھا کہ ملک میں نئے صوبےبننےسےعوام کو انصاف اور ترقیاتی کاموں تک پہنچ حاصل ہوسکےگی۔

ملک بھر سے سے مزید