کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل سے پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر محمد ثاقب صداقت نے ملاقات کی ۔ملاقات میں تجارت و سرمایہ کاری میں نئے امکانات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان باہمی تجارت اور روابط کو فروغ دینے کیلئے جدید تقاضوں کے مطابق مختلف شعبوں میں نئے اقتصادی اور تجارتی تعلقات قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔