کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کنٹونمنٹ اسپتال سے ڈاکٹر کے رضا کارانہ استعفے پر پنشن کی ادائیگی کے تنازعے پر ہائی کورٹ کا حکم برقرار رکھتے ہوئے پنشن کے خلاف اپیل مسترد کردی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ ریکارڈ کے مطابق ڈاکٹر حبیب نے میڈیکل گراؤنڈ پر استعفی دیا تھا، میڈیکل بورڈ نے ان فٹ قرار دیا تھا۔ ایک شخص نے 18 برس کی سروس دی ہے، اگر وہ بیمار ہوگیا تو آپ چاہتے ہیں بھوکا مرجائے؟ ایک شخص سروس کے دوران بیمار ہوگیا تو انسانی بنیادوں پر بھی کچھ کیا جاسکتا ہے۔