کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائد میں ای چالان نظام کے نفاذ کے آٹھویں روز، ٹریفک پولیس نے ٹریفک کی قوانین کی خلاف ورزی پر 3485 الیکٹرانک چالان جاری کر دیئے ۔سب سے زیادہ 2433 چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جاری کئے گئے۔ہیلمٹ نہ پہننے پر 511، اوور اسپیڈنگ پر 51 چالان جاری کیے گئے،سرخ بتی کا اشارہ توڑنے پر 223، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر 78چالان،کالے شیشوں پر 44، نو پارکنک پر 15، اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 5چالان کئے گئے۔