اسلام آباد (نیوز رپورٹر) نائب وزیراعظم/ وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے استنبول میں غزہ کی صورتحال پر عرب- اسلامی وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے وزیر خارجہ ہیکان فیدان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ بھائی چارے پر مبنی تعاون کو مزید گہرا کرنے اور متنوع بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔