• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیریانا پولو کپ، اسلام آباد میں ٹیم آسیان نے ٹیم بی این کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد (صالح ظافر) سیریانا پولو کپ 2025: اسلام آباد میں ٹیم آسیان نے ٹیم بی این کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیم آسیان نے اتوار کی شام اسلام آباد کلب پولو گراؤنڈ میں ٹیم بی این کو شکست دے کر سیریانا پولو کپ 2025جیت لیا ہے۔ کپ کا فائنل میچ ٹیم بی این اور ٹیم آسیان کے درمیان ایک سنسنی خیز مقابلے پر مشتمل تھا۔ دونوں ٹیموں نے شاندار تال میل، پھرتی اور اس کھیل پر اپنی مکمل مہارت کا مظاہرہ کیا، جس سے تماشائی آخر دم تک حیرت زدہ رہے۔چار چکرز پر مشتمل ایک سخت مقابلے کے بعد، ٹیم آسیان نے 7گول کے اسکور کے ساتھ کامیابی حاصل کی اور معتبر سیریانا پولو کپ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
ملک بھر سے سے مزید