اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)اکتوبر میں مسلسل تیسرے مہینے ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر کمی ہوئی تاہم ماہانہ بنیادوں اور رواں مالی سال کےپہلے چار ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔اکتوبر میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب باسٹھ کروڑ ڈالرزاور گذشتہ چار مہینوں میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم چھ ارب بیالیس کروڑ ڈالرز رہا۔ اکتوبر2025میں سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات میں صفر اعشاریہ 61فیصدکی کمی ہوئی ،ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ جولائی تا اکتوبرمیں ٹیکسٹائل برآمدات 4 اعشاریہ 39فیصدبڑھیں