• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوہ خاتون، بیٹی، بیٹے کے خلاف فون پر دھمکیاں دینے کا مقدمہ سچل تھانے میں درج

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی \(افضل ندیم ڈوگر) کراچی میں لاتعداد وارداتوں اور جرائم کے مقدمات کے اندر آج کیلئے شہری تھانوں کے چکر کاٹتے رہتے ہیں، شنوائی نہیں ہوتی اور پولیس فوری کاروائی نہیں کرتی مگر کراچی شرقی کے سچل تھانے کی پولیس نے یک جنبش کوئی انکوائری کیے بغیر لیبر کونسلر کی مدعیت میں اس کی رشتہ دار بیوہ خاتون، ان کی بچیوں اور بیٹے کے خلاف فون پر دھمکیاں دینے کا مقدمہ فوری درج کر لیا۔ خاتون نور جہاں کے مطابق سچل تھانے میں درج ایف آئی ار نمبر 1797/25 میں علی نواز نے ان کے ساتھ بیٹی نجمہ، بیٹے محمد آصف اور داماد ریاض احمد کو بھی ملزم نامزد کیا ہے۔ زیر دفعہ 25ٹیلی گراف ایکٹ درج مقدمے میں چاروں ملزمان ضمانت کے لیے عدالت پہنچے۔ عدالت نے 30ہزار روپے فی کس کے عوض ضمانت منظور کی مگر غریب خاندان کے پاس عدالت میں زر ضمانت جمع کرانے کیلئے ایک لاکھ 20 ہزار روپے جمع نہ ہو سکے۔ خاتون کے مطابق عدالت میں بھی مذکورہ شخص انہیں مزید مزہ چکھانے کی دھمکیاں دیتا ہے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایس ایچ او سچل نے بتایا کہ وہ عدالت گئے ہوئے تھے کہ بعد میں ڈیوٹی افسر نے یہ مقدمہ درج کیا۔

ملک بھر سے سے مزید