اسلام آباد (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ کے پاکستان کے رہنماؤں خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی ضرورت ہے تو اس میں پریشانی کی بات نہیں، ایم کیوایم ملک میں بلدیاتی نظام سمیت بہت سے اقدامات پر عملدرآمد چاہتی ہے، 27ویں آئینی ترمیم گڈگورننس اور صوبوں میں بہترہم آہنگی سے متعلق ہے، آئین صحیفہ آسمانی نہیں، اس میں حالات کے مطابق ترامیم ہوسکتی ہیں۔