کراچی( اسٹاف رپورٹر )پنچاب سے آنے والے مسافروں کی کراچی ائیرپورٹ سے جانے پر پابندی کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر ایف آئی اے کی وضاحت سامنے آ گئی۔ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی کی توجہ میں یہ بات آئی ہے کہ سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر گمراہ کن معلومات گردش کر رہی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ امیگریشن عملہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو سفر کرنے سے روک رہا ہے۔ ایف آئی اے امیگریشن کراچی ان دعوؤں کی سختی سے تردید کرتی ہے اور انہیں بے بنیاد، گمراہ کن اور حقائق کے منافی سمجھتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ ایسی کوئی پابندی نہیں ہے۔