کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڑی پور گریکس بلال جمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں شیر خوار بچی جاں بحق جبکہ متوفیہ کا والد ، والدہ اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ متوفیہ کی شناخت 15ماہ کی زونیشہ فاطمہ دختر شایان جبکہ زخمیوں کی متوفیہ کا والد 25سالہ شایان ، والدہ 22 سالہ حریبہ اور 21 سالہ نمرا زوجہ رضوان کے نام سے کی گئی ۔ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ واقعہ رکشا الٹنے کی وجہ سے پیش آیا ۔