کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ایئر کرافٹ انجینیئرز کی ہڑتال کے دوسرے دن بھی قومی ایئر لائن کا فلائٹ اپریشن جاری رہا مختلف سات پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ مختلف ایئرپورٹس کی مجموعی طور پر 82 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ قومی ایئر لائن کی کراچی لاہور کی 2 اسلام اباد ریاض کی 1 اسلام اباد گلگت کی 4 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اسلام اباد سے کراچی کے مابین 8 پروازوں میں ایک سے 7 گھنٹے، اسلام آباد ایئرپورٹ کی دیگر 22 پروازوں میں 1 سے 9 گھنٹے کراچی ایئرپورٹ کی 14 پروازوں میں 1 سے ساڑھے 3 گھنٹے، لاہور ایئرپورٹ کی 11 پروازوں میں 1سے 9گھنٹے، لاہور کراچی کی 5 پروازوں میں 1 سے 7 گھنٹے ملتان ایئرپورٹ کی 10 پروازوں میں 1 سے 5 گھنٹے سیالکوٹ کی 5 پروازوں میں 1 سے 8 گھنٹے پشاور کی 4 پروازوں میں 1 سے 6 گھنٹے کوئٹہ کی 4 پروازوں میں 1 سے 4 گھنٹے اور فیصل اباد کی 3 پروازوں میں ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر ہوئی۔ احتجاج کے بحران کی وجہ سے قومی ایئر لائن کی بیشتر پروازوں میں تاخیر کا دورانیہ 9 گھنٹے تک پہنچا۔