• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، شہباز شریف

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ عالمی سفارتی محاذ پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتا رہے گا اور کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔عالمی برادری کو بھارت کی طرف سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور عالمی قوانین کی پامالی کے خلاف بھرپور آواز اٹھانی چاہئے۔ پاکستان کا ہر بین الاقوامی فورم پر یہ اصولی موقف ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ہونا چاہئے۔وزیر اعظم نے ان خیا لات کا اظہار 6 نومبر یوم شہدائے جموں پر اپنےپیغام میں کہا کہ چھ نومبر 1947 جموں و کشمیر کی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جو کشمیریوں کے ذہن پر آج تقریبا 8 دہائیوں کے بعد بھی تازہ زخم کی طرح نقش ہے۔

ملک بھر سے سے مزید