اسلام آ باد( رانا غلام قادر)رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر کےدوران جون دو ہزار پچیس کےمقابلے میں پاور سیکٹرکےسرکلر ڈیٹ میں79ارب روپےکااضافہ ہوگیاجس کے بعدبجلی شعبےکا سرکلر ڈیٹ ایک ہزارچھ سو تریانوے ارب روپے پر پہنچ گیاجو اس سال جون میں ایک ہزار چھ سو چودہ ارب روپے تھا۔ ستمبر2024کےمقابلےمیں ستمبر2025تک بجلی شعبےکےسرکلر ڈیٹ میں 774 ارب روپےکی کمی ہوئی، تر جمان پاور ڈویژن کے مطابق حکومت سرکلر ڈیٹ کے اضافہ کو کنٹرول کرنے کے عزم پر قائم ہے۔