• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک سال میں دوسری ترمیم، آئین کو کھلواڑ نہیں بننا چاہئے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد( نیوز رپورٹر )امیر جے یوآئی مولانا فضل الرحمن نے محمود خان اچکزئی سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کو کھلواڑ نہیں بننا چاہئے ۔ہمیں مسودہ نہیں ملا،27 ویں ترمیم پر پوری اپوزیشن کی متفقہ رائے بنائیں گے ، انہوں نے کہا کہ ایک سال میں دوسری ترمیم آرہی تھی باجوہ نے اپنی نگرانی میں ترمیم کرائی اب پھر وہی ہونے کا تاثر ہے جب جبرکے تحت ترامیم کی جائیں گی تو پھر عوام کا کیا اعتماد رہ جائے گا اگر یہی حال رہا تو عوام کاکیا اعتقاد آئین پر رہ جائے گا ۔
ملک بھر سے سے مزید