• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

40 لاکھ اسمارٹ میٹرز کی تنصیب، نیپرا ڈسٹری بیوشن کمپنیوں پر برہم

اسلام آباد( اسرارخان )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بدھ کے روز بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی جانب سے بغیر منظوری کے تقریباً 40 لاکھ اسمارٹ میٹرز (Advanced Metering Infrastructure - AMI) نصب کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے، اور اسے اربوں روپے کی سرمایہ کاری میں ایک بڑی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔منگل کو کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے مالی سال 2025-26 سے 2029-30 تک کے کثیر المدتی ٹیرف کیس کی عوامی سماعت کے دوران، نیپرا حکام نے کئی تقسیم کار کمپنیوں کے نمائندوں سے سخت سوالات کیے کہ انہوں نے بغیر ریگولیٹری منظوری کے بڑے پیمانے پر اے ایم آئی میٹرز کیوں نصب کیے۔اتھارٹی نے واضح کیا کہ اس نوعیت کا منصوبہ پیشگی منظوری کے بغیر شروع نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس کے بڑے مالیاتی اثرات ہیں — ایک اے ایم آئی میٹر کی قیمت تقریباً 20ہزار روپے ہے۔
ملک بھر سے سے مزید