• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو تعلیم، صحت، روزگار کی فراہمی پارٹی منشور کا حصہ ہے، عبید گورگیج

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ، رکن بلوچستان اسمبلی میر عبید گورگیج نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت ، جمہوریت کے استحکام اور صوبائی خودمختاری کی علمبردار رہی ہے ۔ بلوچستان کے عوام کو تعلیم ، صحت ، روزگار کے مواقع و بنیادی سہولیات کی فراہمی پارٹی منشور کا اہم حصہ ہے اور عملی اقدامات کے ذریعے ان اہداف کے حصول کیلئے دن رات کوشاں ہیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عوامی نمائندگی ایک ذمہ داری ہے ، پیپلز پارٹی کا فلسفہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے عوامی نظریے پر مبنی ہے ، جو عوام کو بااختیار دیکھنا چاہتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی 44 کو ماڈل حلقہ بنانا مشن ہے اور اس سلسلے میں رکاوٹوں اور پروپیگنڈوں کو خاطر میں نہیں لاتے اور نہ ہی ہمارئے حوصلے پست ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان ملک کا مستقبل ہیں ، انہیں تعلیم و روزگار فراہم اور فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کرنا ہماری ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہر حال میں عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ترقی و خوشحالی کے سفر کو جاری رکھے گی ۔
کوئٹہ سے مزید