• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار کو بقایا جات کی ادائیگی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار عرض محمد کو بقایاجات کی ادائیگی کر دی گئی۔رخواست گزار عرض محمد نے بتایا کہ وہ کیسکو کا ملازم ہے۔عرصہ دراز سے واجب ادا بقایاجات انہیں متعلقہ محکمے کی جانب سے ادا نہیں کیے جا ر ہے۔انہوں نے متعدد بار درخواست دی۔دفتر کے چکر کاٹے لیکن ان کی کوئی شنوائی نہ ہو سکی۔بلآخر انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کو انکے بقایاجات کی ادائیگی جلد کی جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کو انکے بقایاجات کی ادائیگی کر دی۔
کوئٹہ سے مزید