• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین کاتقرر کرکے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کو فعال بنایاجائے

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے نوجوانوں گلزار خان ، نجیب اللہ ، انعام اللہ شاہ فیصل نے کہا ہے کہ اورصوبائی حکومت صوبے کے نوجوانوں کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کو فعال ،چیئرمین کی تعیناتی یقینی اور بھرتیوں کے عمل کو شفاف اورتیز بنائے بصورت دیگر سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف احتجاج کرنا نہیں بلکہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کی بحالی ، شفافیت اور اس کی فعال حیثیت کے لئے اپنی تشویش حکومت تک پہنچانی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن تین ماہ سے چیئرمین کے بغیرغیر فعال ہے کمیشن کی غیر فعالیت کے باعث ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوانوں کے امتحانات اور انٹرویوز متاثر ہو رہے ہیں لہٰذا اوس طرف توجہ دی جائے۔
کوئٹہ سے مزید