کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ گزشتہ روزایس پی ژوب کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی کی نگرانی میں ژوب قمردین کے علاقے میں بروقت آپریشن کیاگیا۔اس دوران ژوب قمردین کی حدودمیں پہاڑی علاقے سے چوری شدہ بجلی کے کنڈکٹرز (تاریں)برآمد کر لئے گئے ،جنہیں مختلف علاقوں سے بجلی کی لائنوں سے کاٹنے کے بعد جمع کرلئے گئے تھے۔ ترجمان نے کہاکہ بجلی کے چوری شدہ سامان کی برآمدگی کے سلسلے میں ژوب پولیس مزیدتفتیش کررہی ہے تاکہ ملوث ملزمان کی گرفتاری اور اُنکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ واضح رہے کہ صوبہ کے مختلف علاقوں میں ایک منظم گروہ بجلی کے ٹرانسمیشن لائنوں سے کنڈکٹرزاور سامان کاٹ کر چوری کررہے ہیں جن میں سے مختلف علاقوں میں بجلی سامان کی چوری میں ملوث ملزمان بھی گرفتارکرلئے گئے ہیں۔