• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا اجتماع عام امت مسلمہ کی ترجمانی کاذریعہ بنے گا ،زاہد اختر

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان زاہد اختر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں کل پاکستان اجتماع عام 21 تا 23 نومبر مینار پاکستان کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں بلوچستان سے نوجوانوں ، علماء کرام اور خواتین کی بڑی تعداد اجتماع عام میں شریک ہوگی بلوچستان کے مسائل کو اجاگر اور ان کے حل کیلئے یہ بہترین موقع ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع عام کی تیاریوں کے حوالے سے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اجتماع عام نہ صرف گزشتہ ریکارڈ توڑ دے گا بلکہ قوم کے لیے امید اور امت مسلمہ کی ترجمانی کا پیغام بنے گا یہ اجتماع ملی عوامی اور قومی ایجنڈے کے ساتھ تحریک کی اندرونی مضبوطی ، نظم و ضبط اور افرادی قوت کا مظاہرہ ہوگا انہوں نے کہا کہ وقت ہے کہ اجتماع عام کی دعوت صوبہ بھر کے لاکھوں افراد تک پہنچائی جائے اور اس مقصد کے لیے نوجوان سوشل میڈیا ایکٹوسٹ آگے آئیں انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے نوجوانوں اور کارکنوں کے تعاون سے ثابت کریں گے کہ جماعت اسلامی کے پاس ملک کی سب سے بڑی ٹیم موجود ہے۔
کوئٹہ سے مزید