کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے امتناعِ قادیانیت ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی اور ابدی عقیدہ ہے جس پر ایمان کے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں رہتایہ باتیں مجلس حراراسلام کے امیر سید محمد کفیل بخاری نے ماہانہ درس قرآن کریم کی نشست کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھی جائے گی انہوں نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ امتناعِ قادیانیت ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ اس قانون کا مقصد قادیانیت کے فتنے کو روکنا اور ناموسِ رسالت ﷺ کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت صرف ایک فقہی یا نظریاتی مسئلہ نہیں بلکہ امتِ مسلمہ کے ایمان، وحدت اور تشخص کی علامت ہے۔