کوہلو ( نامہ نگار ) فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ اور کمانڈنٹ میوند بریگیڈ کرنل فاروق اشرف کی خصوصی ہدایت پر ضلع کوہلو کے دور افتادہ علاقے تھریمن میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیاایف سی کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر علی اور ان کی ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کیا 250 سے زائد مرد، خواتین اور بچوں کا مفت علاج کیا گیامفت ٹیسٹ بھی کیے گئے مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں جبکہ خواتین کے لیے الگ سیکشن قائم کیا گیا کیمپ کی نگرانی 76 ونگ کے کرنل سلمان خالد نے کی انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے میڈیکل ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ایف سی بلوچستان نارتھ عوامی خدمت کے عزم پر کاربند ہے ان کا کہنا تھا کہ ایف سی نہ صرف امن و امان کے قیام میں صف اول پر ہے۔