کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کی پْروقار تقریبِ حلف برداری ہوئی اس موقع پر فپواسا کے مرکز ی سیکرٹری جنرل فرید خان اچکزئی نے نومنتخب صدر جہانزیب خان اور جنرل سیکرٹری آصف خان بازئی اور کابینہ سے حلف لیا تقریب میں بلوچستان گرینڈ الائنس کے صدر پروفیسر عبد القدوس کاکڑ، فپواسا کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فرید اچکزئی،پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، نذیر احمد لہڑی، شاہ علی بگٹی، در محمد لانگو اور سید علی شاہ سمیت دیگر معزز مہمانانِ گرامی نے شرکت کی مقررین نے کہا کہ اساتذہ، افسران اور غیر تدریسی عملے کا اتحاد جامعہ کی ادارہ جاتی خودمختاری کے تحفظ کی علامت ہے شرکانے بلوچستان کی جامعات کو درپیش مالی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سالانہ ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ میں کمی اور صوبائی حکومت کی جانب سے مالی معاونت میں عدم تسلسل نے جامعات کی کارکردگی کو بری طرح متاثر کیا ہے مقررین نے ’’یونیفارم پالیسی‘‘ کے نام پر صوبائی جامعات کی سینٹ، سنڈیکیٹ اور فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی سے منظور شدہ الاؤنسز میں کی جانے والی کٹوتیوں کو جامعات کی خودمختاری پر حملہ قرار دیااور کہا کہ جامعات علم و تحقیق کے مراکز ہیں اس ضمن میں انہوں نے تعلیمی اداروں میں بےجا مداخلت، طلباء و اساتذہ کی نگرانی، اور ان کے جمہوری و تنظیمی حقوق کی پامالی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔