کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان پولیس میں اعلی سطحی تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا سنٹرل پولیس آفس کے نوٹیفکیشن کے مطابق عطاءاللہ شاہ کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن کرائمز برانچ کوئٹہ، ڈاکٹر زین علی شیخ کو ایس ایس پی ایم ٹی بلوچستان کوئٹہ عطاءالرحمن کو ایس پی ڈیرہ بگٹی سے تبدیل کر کے ایس ایس پی گوادر ضیاءالحق کو ایس پی ڈیرہ بگٹی تعینات کیا گیا ہے۔ گل احمد کو ایس پی واشک سے تبدیل کر کے سی پی او کوئٹہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،اے آئی جی لیگل شفیق الرحمن کو ایس پی واشک اور خورشید احمد کو اے آئی جی لیگل سی پی او کمال خان کو ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز بلوچستان کانسٹیبلری کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ اسامہ امین چیمہ کی خدمات کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری کے سپرد کر دی گئی ہیں۔