کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نائب امراء جماعت اسلامی بلوچستان بشیر احمد ماندائی اور پروفیسر محمد ایوب منصور نے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں مرکزی اجتماع عام 21،22،23 نومبر لاہور کی تیاری جاری ہیں ، نصیرآباد و جعفرآباد سے بھی سینکڑوں مرد و خواتین اور نوجوان اجتماع عام میں شرکت کریں گے ۔ جماعت اسلامی بلوچستان کو خوشحال اور پاکستان کو اسلامی بنائے گی ۔ امرائے اضلاع اجتماع عام کی تیاری میں تیزی لائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ مرادجمالی اور ڈیرہ اللہ یار میں اجتماع عام کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے جس مشن دعوت و تبلیغ کا اغاز کیا تھا اور جس کے لئے صحابہ کرامؓ نے قربانیاں دیں وہ دعوت ہم تک پہنچی ہے اس عظیم مشن دعوت و تبلیغ کو عام کرنا امت مسلمہ کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے ۔ مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی جماعت اسلامی کا قیام اس ہی لیے عمل میں لائے تھے ، امت مسلمہ ایک دل ایک جان ہوکر فروعی اختلافات بھلاکر متحد ہوجاے ۔ انہوں ے کہا کہ جماعت اسلامی کا مقصد اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذکرناہے اس جدوجہد میں قوم ساتھ دے۔